اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہےکہ اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا، اتحادیوں کا حق ہےکہ وہ شکوے شکایت کریں، الیکٹرانگ ووٹنگ مشین پر لائحہ عمل بن چکا اب اتفاق رائے چاہتے ہیں، شفاف انتخابات کیلئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، اپوزیشن کو چاہیے اپنا اصلاحاتی پیکج لے آئے۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا بہادری سے مقابلہ کیا،پاکستان نے کمزور معیشت کے باوجود کورونا کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کا اہم ایجنڈا مہنگائی پر کنٹرول کرنا تھا، مہنگائی کے باعث امریکا جیسا ملک بھی شدید دباؤ کا شکار ہے، امریکا اور برطانیہ کی حکومتیں مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں، دیگرملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پار ہی ہے، مستری، پلمبرز، دکانداروں سمیت کئی طبقات کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، مہنگائی کے باوجوہ پٹرول کی کھپت 26 فیصد بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر بات کی گئی، وزیراعظم کے سپریم کورٹ میں پیش ہونے پر کورکمیٹی نے ستائش کی،عمران خان 30 منٹ کے نوٹس پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، نوازشریف کو جب سپریم کورٹ نے طلب کیا جتھہ لے کر گئے۔ فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں8 بچے بھوک سے ہلاک ہوئے لوگ بچے فروخت کرنے پرمجبور ہیں، عالمی دنیا اور مسلم ممالک افغانستان کی مدد کریں۔
فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان شفاف انتخابات کیلئے الیکٹورل نظام لانا چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات کے بعد دھاندلی کا شور نہیں مچےگا، پارلیمانی جمہوریت میں اجتماعی حکومت میں شکوے شکایات ہوتے ہیں، اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا ا ظہار کیا، طانتخابی اصلاحات ذاتی مسئلہ نہیں ہے، اپوزیشن کو حکومتی اصلاحات پر اعتراض ہے تو اپنی اصلاحات لے آئے۔اتحادیوں کو حق ہےکہ وہ شکوے شکایت کریں، اپوزیشن اپنی تجاویز لے آئے اس پر بھی بات کریں گے۔ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ کی گلیوں کا بھی نہیں پتہ، مولانا صاحب نے پہلے بھی اسلام آباد پر چڑھائی کی تو کیا ملا؟

Recent Posts

اوتھل، ٹرالر حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق

اوتھل(قدرت روزنامہ)مکران کوسٹل ہائی وے جکی چڑھائی کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والے…

1 min ago

کوئٹہ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار…

11 mins ago

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

24 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

33 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

39 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

45 mins ago