لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور سمیت ملک بھر میں ڈالر کی بلند پرواز جاری رہی جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید ایک روپیہ 46 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اس اضافے کے ساتھ ڈالر کی انٹر بینک قیمت 175 روپے 65 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ ڈالر بڑھتی قیمت کےباعث اوپن مارکیٹ ریٹ 178 سے بھی تجاوز کر گیا ہے ۔ دوسری جانب گزشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے بدترین گراوٹ کا شکار ہے،جمعرات کو انٹر بینک میں ایک
بار پھر ڈالر کی قدر174روپےاور اوپن مارکیٹ میں ڈالر176روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.10روپے کا اضافہ ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 173روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت فروخت173.10روپے سے بڑھ کر174.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.60روپے کے ریکارڈ اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 174.20روپے سے بڑھ کر175.82روپے اور قیمت فروخت174.70روپے سے بڑھ کر176.30روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 199.50روپے اور قیمت فروخت202روپے پر برقرا ر رہی تاہم 20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت236.30روپے سے بڑھ کر236.50روپے ہو گئی۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…