محمد رضوان جرات،عزم و قوت کی شاندار مثال، سابق بھارتی کرکٹر بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی بیٹسمین وی وی ایس لکشمن بھی محمد رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے . ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ محمد رضوان جرات،عزم اور قوت کی شاندار مثال ہیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیتا تو نہیں لیکن رضوان کا آئی سی یو سے آکر فائٹنگ اسپرٹ دکھانا متاثر کن ہے . سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ کھیل ایک استادہے جس سے ہر کسی کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا . .

متعلقہ خبریں