این اے133 کیلئے حکمران جماعت کا انتخابی نشان کسی امیدوار کو الاٹ نا ہوسکا

لاہور (قدرت روزنامہ) این اے 133 کیلئے حکمران جماعت کا انتخابی نشان کسی امیدوار کو الاٹ نا ہوسکا، ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت 11امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے، پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ کا معاملہ ہائیکورٹ میں التوا کا شکار ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے133 میں ضمنی انتخاب کیلئے حکمران جماعت پی ٹی آئی کا انتخابی نشان کسی امیدوار کو الاٹ نہیں کیا جاسکا، کیونکہ تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ کا معاملہ ہائیکورٹ میں التوا کا شکار ہے۔
اس کے علاوہ ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت 11 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے ہیں۔ این اے133 کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار شائستہ پرویز ملک کو شیر کا نشان جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدورا اسلم گل کو پارٹی انتخابی نشان تیر الاٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے این اے133 میں انتخاب 5 دسمبر کو انتخاب ہوگا۔ یاد رہے 30 اکتوبر کو الیکشن کمشین نے این اے133ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے، جمشید چیمہ کے کورننگ امیدوار مسرت چیمہ کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، دونوں میاں بیوی کے تصدیق کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں، جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے۔الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے، الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب این اے133 کے سلسلے میں پینا فلیکس اور بل بورڈز مطلوبہ سائز سے بڑا لگانے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا نوٹس لے لیا ہے۔
ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شائستہ پرویز ملک، پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل سے جواب طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں امیدواروں سے یکم نومبر کو جواب مانگ لیا ہے۔

Recent Posts

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 min ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

2 mins ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

11 mins ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

15 mins ago

”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے…

27 mins ago

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

32 mins ago