دبئی (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شاہینوں کی شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے کہا ہے کہ، کھلاڑیوں نے کوشش کی، پر اللہ کو منظور نہیں تھا۔ انسٹاگرام پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے چھوٹے بیٹے سفیر اعظم کے ہمراہ اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی۔اعظم صدیقی نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ور لڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم ہوا، کھلاڑیوں نے کوشش کی، پر اللہ کو منظور نہیں تھا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اصل سفر تو اب شروع ہوا
ہے، ٹیم بن گئی ہے، آگے کرکٹ بھی بڑی ہے اورایک سال بعد پھر آسٹریلیا ورلڈکپ ہے۔اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں قوم سے درخواست کی کہ ٹیم نے جیت کیلئے جان لگادی، یہی وجہ تھی کہ ہم یک طرفہ میچ نہیں ہارے، ٹیم کو آپ لوگوں کی ہمت اور پیار کی ضروت ہے، بہادر قوم کی طرح بچوں کا دل بڑا کیجیے کیونکہ ایک اصول ہے بہادر ہار کر بھی بہادر رہتا ہے اور بزدل جیت کر بھی بزدل رہتا ہے، اپنے بچوں کو بزدل ہاریہوئے دل شکستہ میں شمار نہ کیجیے گا۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ انشاء اللہ یہی ٹیم قوم کے لیے بڑے بڑے کپ جیتے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…