دبئی(قدرت روزنامہ) آ سٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حسن علی سے ڈراپ ہونے والے کیچ کو ٹرننگ پوائنٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ کیچ گرِ گیا اس وقت ہم اچھی پوزیشن میں آ چکے تھے اگر ایسا تین سے چار اوورز قبل ہوا ہوتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ میتھیوویڈ نے کہا کہ میں پراعتماد تھا اتنا یقین تھا کہ میرے بعد پیٹ کمنز بیٹنگ کو آئیں گے تو دوسری جانب سٹوئینس کریز پر موجود تھے، ہم جیتنے کی پوزیشن
میں تھے اس لیے یہ نہیں کہوں گا کہ میرا کیچ ڈراپ ہونے سے پانسہ پلٹا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…