بائیو سکیور ببل ختم ،حسن علی کا ہوٹل لابی میں آنے سے گریز فاسٹ بائولر شائقین اور میڈیا کو دیکھ کر واپس کمرے میں چلے گئے

دبئی (قدرت روزنامہ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا بنایا گیا بائیو سکیور ببل ختم ہوگیا۔ بائیو سکیور ببل ختم ہونے پر کھلاڑی ہوٹل کی لابی میں شائقین سے گھل مل گئے۔ حسن علی نے لابی میں آنے سے گریز کیا، شائقین اور میڈیا کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔ دوسری جانب فاسٹ بائولرز حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے شائقین سے گفتگو کی۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ہم جو چاہتے تھے وہ نہیں ہوسکا، ٹیم نے پوری کوشش کی۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھاکہ سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب ہوجاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔ شائقین نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور آٹو گراف لیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا نے شکست دی۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے اہم موقع پر کیچ چھوڑنے پر حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم ان کی حمایت میں بھی پوسٹیں کی جارہی ہیں۔

Recent Posts

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 mins ago

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

22 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

32 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

35 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

59 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

1 hour ago