وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیدیا . وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا، ذرائع کے مطابق پورے اجلاس میں معیشت مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات زیر بحث رہے .

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیدیا . وزیر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا پر اعتماد ٹیم جیسے ہی خوف کی جانب گئی تو باولنگ غلط ہونے لگی . ٹیم آخر تک پر اعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا . وزیراعظم عمران خان نے ویلفیئر کے حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا . وزیر اعظم نے ٹیم سے سوال کیا ویلفیئر کے اتنے کام ہو رہے ہیں، عوام تک کیوں نہیں پہنچا پا رہے؟ . انہوں نے کہا لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا کر رہی ہیں . عام آدمی کا ریلیف حکومت کی توجہ کا مرکز ہونا چاہئیے . . .

متعلقہ خبریں