’’خام تیل سستا ہوگیا،حکومت چاہے تو صارفین کو 9روپے لٹر ریلیف دے سکتی ہے‘‘اوگرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آئندہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ذرائع اوگرا کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا لیکن اسوقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ

سکتی ہے، لیکن اگر حکومت چاہے تولیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے لٹر تک کا ریلیف بھی دیا جاسکتا ہے، حکومت پٹرول پر9 روپے62 پیسے اور ڈیزل پر9 روپے 14 پیسے فی لٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔ ذرائع اوگرا کے مطابق 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کےلئے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے اور اب عالمی مارکیٹ کے مطابق آئندہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو تو کوئی حرج نہیں نہیں۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

Recent Posts

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

1 min ago

دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں گرد و نواح میں زلزلے کے شدید…

7 mins ago

خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب بم دھماکا؛ 7 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے میں 7 افراد…

14 mins ago

عمران خان پاکستان میں اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں، یروشلم پوسٹ

تل ابيب(قدرت روزنامہ) یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی…

19 mins ago

پاکستان کے عوام دوبارہ پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے،بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ کل لاہور…

21 mins ago

پریتی زنٹا کو بالی وڈ سے کس نے 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش کی تھی اور اداکارہ نے اس پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا…

43 mins ago