وزیراعظم عمران خان کا افغانستان کو ہنگامی طور پر خوراک اور امداد فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کوہرممکن معاونت فراہم کرتا رہےگا اور ہنگامی طور پر ‏افغانستان کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے، افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی بحالی سمیت فوری اقدامات کی ضرورت ہے .

وزیر اعظم سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندگان برائے افغانستان کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران انہوں نے ٹرائیکا پلس میکانزم کی اہمیت کو اجاگر کیا . انہوں نے افغانستان کی صورتحال اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کامیاب خصوصی نمائندگان کو مبارکباد دی اور ٹرائیکا پلس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی . اس موقع پر عمران خان نے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل کہتا رہا ہوں افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایک جامع سیاسی تصفیے کی حمایت کی . وزیراعظم نے انسانی حقوق کے احترام اور انسداد دہشت گردی کے پرعزم اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور بین الاقوامی برادری کا افغانستان کے ساتھ عملی اور تعمیری کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا . انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور اقتصادی تباہی سے بچنے کے لیے بھی اقدامات پر خصوصی طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے، افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی رہائی سمیت فوری اقدامات کی ضرورت ہے . .

متعلقہ خبریں