وزیراعظم عمران خان کا افغانستان کو ہنگامی طور پر خوراک اور امداد فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کوہرممکن معاونت فراہم کرتا رہےگا اور ہنگامی طور پر ‏افغانستان کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے، افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی بحالی سمیت فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندگان برائے افغانستان کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران انہوں نے ٹرائیکا پلس میکانزم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے افغانستان کی

صورتحال اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کامیاب خصوصی نمائندگان کو مبارکباد دی اور ٹرائیکا پلس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر عمران خان نے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل کہتا رہا ہوں افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایک جامع سیاسی تصفیے کی حمایت کی۔وزیراعظم نے انسانی حقوق کے احترام اور انسداد دہشت گردی کے پرعزم اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور بین الاقوامی برادری کا افغانستان کے ساتھ عملی اور تعمیری کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور اقتصادی تباہی سے بچنے کے لیے بھی اقدامات پر خصوصی طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے، افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی رہائی سمیت فوری اقدامات کی ضرورت ہے

Recent Posts

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

6 mins ago

دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں گرد و نواح میں زلزلے کے شدید…

12 mins ago

خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب بم دھماکا؛ 7 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے میں 7 افراد…

19 mins ago

عمران خان پاکستان میں اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں، یروشلم پوسٹ

تل ابيب(قدرت روزنامہ) یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی…

25 mins ago

پاکستان کے عوام دوبارہ پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے نہیں ہوں گے،بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ کل لاہور…

27 mins ago

پریتی زنٹا کو بالی وڈ سے کس نے 600 کروڑ کی جائیداد کی پیشکش کی تھی اور اداکارہ نے اس پر کیا کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا…

48 mins ago