حکومت اور اتحادیوں میں دوریاں بڑھنے لگیں، ق لیگ نے اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت اور اتحادیوں میں دوریاں بڑھنے لگیں، ق لیگ نے اہم اجلاس طلب کر لیا . تفصیلات کےمطابق لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت مسلم لیگ قائداعظم (ق) کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، سالک حسین اور حسین الٰہی نے شرکت کی .

دوسریجانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قانون سازی کے معاملے پر حکومت کی طرف سے مسلم لیگ ق سے رابطہ کیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا ء کا وفد جلد چودھری برادران سے ملاقات کرے گا اور انہیں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر بلز پر بریفنگ دی جائے گی . قانون سازی سے متعلق ق لیگ کے خدشات دور کیے جائیں گے، اس سلسلہ میں حکومتی وفد چودھری برادران سے ملاقات کیلیے جلد لاہور روانہ ہوگا . خیال رہے کہ گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق، خورشید شاہ اور شاہدہ اختر علی نے مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات کی تھی جس میں مسلم لیگ ق نے اپوزیشن سے تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا . اپوزیشن نے مسلم لیگ ق سے حکومت سے الگ ہونے اور انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کی درخواست بھی کی ،ق لیگ نے انتخابی اصلاحات بل کی حمایت سے انکار کیا . . .

متعلقہ خبریں