سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جون سے 8 ستمبر 2025 تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی،تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ تعطیلات کے دوران اہم مقدمات دستیاب بنچز میں سماعت کیلئے مقرر بھی کیے جائیں گے۔