نئی دہلی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف اسپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ڈیوڈ وارنر پر برس پڑے۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے ایمپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا۔ایمپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اس حرکت پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر خاموش نہ رہ سکے اور وارنر پر پھٹ
گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوتم گمبھیر نے حفیظ کی گیند اور ڈیوڈ کی شاٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وارنر کی اس حرکت کو گیم آف اسپرٹ کے خلاف شرمناک قرار دیا۔اس کے علاوہ گوتم گمبھیر نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی اسپنر ایشون روی سے مخاطب ہوتے ہوئے اْن سے اس بارے میں اْن کی رائے بھی دریافت کی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…