دبئی(قدرت روزنامہ) نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیون کونوے دائیں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بھارت کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہو گئے۔کونوے کو چوٹ اس وقت لگی جب انہوں نے ابوظبی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں آؤٹ ہونے کے فوراً بعد اپنے بلے پر مکا مارا تھا۔
ایکسرے میں ان کے دائیں ہاتھ کی پانچویں میٹا کارپل میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔کیوی کوچ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کونوے کے لیے یہ خبر بڑا دھچکا تھی اور وہ بھی ایسے وقت میں اس طرح ٹیم سے باہر ہونے پر شدید مایوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیون کونوے بلیک کیپس کی نمائندگی پر بہت پرجوش ہیں اور اس وقت ان سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ میدان پر ایک بہت ہی معصوم سا ردعمل تھا، یقیناً انجری میں بدقسمتی کا عنصر موجود ہے۔
اس انجری کی وجہ سے ڈیون کونوے ورلڈکپ کے بعد بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ٹائم لائنز کی وجہ سے وہ اس ورلڈ کپ یا بھارت کے خلاف اگلے ہفتے ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے متبادل کھلاڑی نہیں لائیں گے لیکن اس ماہ کے آخر میں ٹیسٹ سیریز میں وہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…