حسن علی کی اہلیہ کی پاکستان سے دھمکیاں ملنے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے پاکستان سے ملنے والی دھمکیوں کی خبروں کی تردید کردی . 11 نومبر کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی نے شاہین آفریدی کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا جسے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے میچ ہارنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے فاسٹ بولر پر تنقید کے تیر برسائے .

اسی دوران ٹویٹر پر کرکٹر کی اہلیہ سے منسوب جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی کچھ ٹویٹس وائرل ہوئیں جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ پاکستانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے روکا جائے . ٹویٹس میں مزید لکھا گیا تھا کہ بہت سے پاکستانی مداح یہ سوچتے ہیں کہ میں بھارتی ایجنٹ ہوں، میچ کے بعد ہمیں دبئی اور پاکستان میں دھمکیاں مل رہی ہیں . ٹویٹ میں مزید لکھا تھا کہ ہماری بیٹی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر ہماری حفاظت کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ والدین کے پاس واپس بھارتی شہر ہریانہ منتقل ہوجاؤں گی . سکرین شاٹ تاہم حسن علی کی اہلیہ نے اس ٹویٹر اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے مداحوں کو فوری رپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے . سامعہ آرزو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ اس اکاؤنٹ سے منسوب بہت سے ٹویٹس زیر گردش ہیں کہ مجھے، حسن اور ہماری بیٹی کو پاکستانی لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں جو کہ بالکل غلط ہے بلکہ لوگوں کی جانب سے ہماری حمایت کی جارہی ہے . انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی ان ٹویٹس اور ایسے بیانات پر یقین نہ کیا جائے کیونکہ میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے . سکرین شاٹ/سامعیہ آرزو . .

متعلقہ خبریں