’’ ویرات کوہلی کپتانی چھوڑ کر یہ کام کریں‘‘ شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق روہیت شرما کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے پر شاہد آفریدی نے بی سی سی آئی کے فیصلے کی تعریف کی اور انکشاف کیا کہ انہیں اس طرح کے اعلان کی توقع تھی۔ شاہد آفریدی نے ایک نجی خبر رساں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روہیت شرما کی ذہنیت انہیں ایک شاندار کھلاڑی بناتی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دھواں دار بلے باز جہاں ضرورت ہو آرام سے رہتا ہے اور ضرورت پڑنے پر جارحیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں نے روہیت شرما کے ساتھ ایک سال تک کھیلا ہے وہ شاندار شاٹ سلیکشن کے ساتھ ایک شاندار کھلاڑی ہیں۔

دریں اثناء، شاہد آفریدی کو یہ بھی لگتا ہے کہ ویرات کوہلی کو تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔شاہد آفریدی نے کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے  کہا کہ میرے خیال میں ویرات کوہلی کو صرف ایک کھلاڑی کے طور پر اپنا کیرئیر جاری رکھنے کا فیصلہ لینا چاہیے کیونکہ اس طرح اُن پر پریشر کم ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی کرکٹ اور بلے بازی سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ کسی ٹیم کی کپتانی کرنا آسان نہیں ہے، خاص کر بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھارت کے باہر ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ویرات کوہلی کی کپتانی چھوڑنے کے بعد روہیت شرما کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

5 mins ago

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

25 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

34 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

38 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

1 hour ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

1 hour ago