زلفی بخاری نے ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات کو رد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات کو رد کر دیا۔سماء نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے بتایا کہ ان ہاؤس کی باتیں نا قابل برداشت ہیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عمران خان جانے پر تیار ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی نیا وزیراعظم قبول کر کے بیٹھے تماشہ دیکھتی رہے گی۔عمران خان کو نکال کر بھلا کون سی پی ٹی آئی چل سکتی ہے ۔
زلفی بخاری نے مزید کہا کہ بیوروکریٹ نظام کی وجہ سے اوورسیز کے کام رکے ہوئے ہیں۔وسیم خان اور مجھ سمیت کسی اوورسیز پاکستانی کو کچھ نہیں ملا۔اپوزیشن والے ہر 12 ماہ بعد نکلنے والی چیونٹیوں جیسے ہیں۔ہر بارہ مہینے بعد ان کے لئے سپرے کرنا پڑتا ہے۔بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن نظریاتی اختلاف رکھنے والے ہیں وہ ایک ساتھ کیسے چل سکتے ہیں۔

بائیں بازو کے بلاول کا دائیں بازو کے مولانا فضل الرحمن سے بھلا کیا لینا دینا۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز جب نکلتی ہیں تو والد میاں نواز شریف کی سیاست کو مزید خراب کر دیتی ہیں۔زلفی بخاری نے اپنی وزارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سے استعفی کے بعد وزیر اعظم سے کبھی وزارت کی بات نہیں کی اور نہ کروں گا۔
رنگ روڈ انکوائری میں سرخرو ہوا اور یہ تحقیقات صرف بکواس تھی کیونکہ اینٹی کرپشن والوں کے اپنے بھی مقاصد تھے ، یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری رپورٹ میں کمشنر راولپنڈی نے زلفی بخاری پر کرپشن کا الزام عائد تھا۔ رپورٹ میں عائد الزامات غلط ثابت ہونے پر زلفی بخاری نے ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔ نوٹس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گلزار حسین شاہ بدنام زمانہ کرپٹ بیوروکریٹ ہیں جنہیں ڈسکہ ‏الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
‏ زلفی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ گلزارحسسین شاہ کو خصوصی طور پر سابق کمشنر کی جگہ ‏تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود کہ انکوائری کمیٹی کے بقیہ دو ممبران نے تحقیقاتی رپورٹ پر دستخط کرنے سے ‏انکار کردیا تھا لیکن گلزار حسسین شاہ نے پھر بھی رپورٹ میں بغیر ثبوت زلفی بخاری پر اختیارات ‏کے ناجائز استمعال کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کیس میں گلزار حسسین شاہ کو عدالت میں الزامات کو ثابت کرنا پڑے گا یا پھر الزام عائد ‏کرنے کی وجہ بتانی پڑے گی، ثبوت اور شواہد کی عدم دستیابی کی صورت میں کمشنر راولپنڈی ‏کو 1 ارب روپے کا ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

9 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

19 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

33 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

41 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

54 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

1 hour ago