حفیظ کی گیند پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وانر کی متنازع شاٹ پر بھارتی سابق کھلاڑی ہربجن سنگھ کا بھی رد عمل سامنے آ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن کھلاڑیوں کی جانب سے جیت کیلئے بھر پور کوشش کی گئی لیکن قسمت میں فائنل کھیلنا نہیں تھا تاہم میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وانر کی جانب سے حفیظ کی گیند پر کھیلی گئی متنازع شاٹ پر کرکٹ شائقین افسوس کا اظہار کر رہے ہیں وہیں بھارتی سابق کھلاڑی ہربجن سنگھ نے رد عمل جاری کر دیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہربجن سنگھ نے یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ” ڈیوڈ وانر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیاہے کہ وارنر کو اسے جانے دینا چاہیے تھا، ڈیوڈ وارنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا “۔ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ’ ’ہمیں بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا جو وارنر نے کیا۔“

واضح رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے ایمپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا۔ایمپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے پیچھے ہٹتے ہوئے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آو¿ٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago