کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا پرانا وطیرہ ہے یہ لوگ عوام کو مہنگا آٹا، پیٹرول، گیس اور بجلی فراہم کرکے ان کا خون چوس رہے ہیں ۔محکمہ خوراک میں اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ضمانت میں توسیع کے لیئے احتساب عدالت پہنچے ، نثار کھوڑو کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔احتساب عدالت نے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی 18 دسمبر تک 10 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اس وقت ایم کیو ایم لندن کا تو کوئی ممبر موجود نہیں ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان البتہ موجود ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوکر بھی پیپلزپارٹی نے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی ہم اپنے طور پر پہلے بھی عوام کا ساتھ نبھاتے رہے ہیں ۔
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…