کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن میں اختیارات کا نہیں نیت کا مسئلہ تھا ، سابق میئر کی نیت ٹھیک نہیں تھی ، ہم کراچی کو تین زونز میں تقسیم کرنے جا رہے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہر کے تمام بند پارکس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کے تمام پلوں کے جوائنٹس کی مرمت کی جائے گی ، رواں مالی سال ڈیڑھ ارب روپے سڑکوں کی مرمت پر خرچ کریں گے ، فریئر ہال کی تزئین و آرائش کا کام شروع کرنے جا رہے ہیں جہاں شہری تاریخی ورثے کو دیکھ سکیں گے ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وفاق کے تحت ہے ، اس مسئلے پر میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے پاس گیا اور میں گورنر سندھ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے لیاری ایکسپریس کے معاملے پر پوری حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ ہم سڑکوں پر موجود فلائی اوورز پر پودے لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، آئل ٹرمینل کی بہتری کیلئے 26 کروڑ کا ٹیندر جاری کیا، کراچی کے لئے 240 اور لاڑکانہ کے لئے 10 نئی بسیں لا رہے ہیں ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی لا پرواہی سے بند بسیں بھی بحال کی جائیں گی ،عزیز بھٹی پارک بہتر کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، باغ کے دروازے شہریوں کے لئے دوبارہ کھل رہے ہیں ۔
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…