پرسکون نیند کے لیے بہترین غذائیں کون سی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو نیند کے مسائل سے دوچار ہیں۔ماہرین کے مطابق ایک انسان کا صرف 7 سے9 گھنٹے سونا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ بہترین غذاؤں کا استعمال بھی ضروری ہے اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جن کو رات کے وقت سونے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔

آج ہم ان غذاؤں کا ذکر کریں گے جن کو کھانے سے آپ رات کے وقت پرسکون نیند سو سکیں گے۔

شہد:

ویسے تو شہد کئی مسئلوں کا حل ہے مگر یہاں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ رات کو نیند نہ آنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو سونے سے پہلے شہد کو گرم پانی میں ملا کر ، ایک لیموں نچوڑ کر پی لیں اس سے آپ کو پرسکون نیند آ جائے گی۔

کیلا:

کیلا کھانے کے بہت سے فوائد ہیں ان میں سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ اسے سونے سے پہلے کھائیں گے تو آپ سکون کی نیند سو سکتے ہیں کیوں کے اس میں میگنیشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جس سے پٹھوں کو آرام اور جسم کو سکون ملتا ہے۔

چیری:

عام طور پر لوگ چیری کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے ایک فائدے سے لاعلم ہیں کہ اگر اس کو رات کے وقت سونے سے پہلے کھائیں یا اس کا جوس پی لیں تو ایک پرسکون نیند سو سکتے ہیں۔

بادام:

ہم میں سے اکثر لوگ بادام کی اس خوبی سے تو واقف ہیں کہ اگر ہم اسے کھائیں تو دماغ تیز ہوتا ہے مگر اس کا ایک اور دلچسپ فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر اس کا استعمال رات کی نیند سے پہلے کیا جائے تو یہ آپ کی پرسکون نیند کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

Recent Posts

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

2 hours ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

2 hours ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

3 hours ago

یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…

3 hours ago

موسم سرما آتے ہی انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…

3 hours ago