دنیا کی سب سے بڑی جوائے اسٹک تیار کرلی گئی

امریکہ (قدرت روزنامہ)دنیا کی پہلی اور سب سے بڑی جوائے اسٹک تیار کرلی گئی ہے جس کی لمبائی 10 فٹ ہے . جوائے اسٹک، ویڈیو گیمز کھیلنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے اور اس کا سائز ایک ریمورٹ کنٹرول کار کے ریمورٹ جتنا ہی ہوتا ہے .

لیکن اب اسی جوائے اسٹک کو 10 فٹ لمبا بنادیا گیا ہے جس کو حرکت دے کر اس سے گمیز کھیلے جاسکتے ہیں . اس جوائے اسٹک کو امریکہ کی ڈارٹ ماؤتھ یونیورسٹی میں پروفیسر میری فلانیگن نے تیار کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس کی تیاری کے لئے لکڑی، ربڑ اور فولاد کا استعمال کیا گیا ہے . اس 10 فٹ لمبی جوائے اسٹک کا وزن 3000 پاؤنڈ ہے جس گزشتہ 15 سالوں سے مختلف نمائش میں بھی پیش کیا گیا ہے . سال 2021 میں اسے دنیا کی سب سے بڑی جوائے اسٹک تسلیم کرتے ہوئے 2022 کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایڈیشن میں شامل کیا جائیگا . . .

متعلقہ خبریں