ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ ایک سزا یافتہ شخص اداکاری کرکے برطانیہ چلا جائے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ ایک سزا یافتہ شخص اداکاری کرکے برطانیہ چلا جائے، عدالت ایک آدمی کو جیل میں ڈالے، وہ ایسی اداکاری کرے جیسے ہالی ووڈ میں کوئی نہ کرسکے، مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا کہ سزا یافتہ ادا کاری کرکے برطانیہ چلا جائے۔

آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قومیں اس وقت بنتی ہیں جب ان کا کوئی نظریہ ہو، ہم ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دیا، اس سال کے آخر تک پنجاب کے تمام شہروں میں ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا۔

آزاد کشمیر کے جلسوں میں علی امین کی شرکت اور تقریر پر پابندی

وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزاد ہوں، اس سال کے آخر تک آزاد کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال میں10 لاکھ روپےتک کا مفت علاج کروایا جاسکے گا۔

طنزیہ سوال پر وزیراعظم عمران خان کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار عام لوگوں کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم لے کر آئےہیں، پہلی بار بینک تنخواہ دار لوگوں کو سستے قرضے دیں گے، ہم کامیاب پاکستان پروگرام شروع کررہےہیں، کامیاب پاکستان کے تحت غریب اور کمزور طبقے کو بغیر سود کے قرضہ دیا جائیگا، شہروں میں غریب طبقے کو دکان کے لئے بغیر سود قرض دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان وہ ماڈل ہے جو نچلے طبقے کو اٹھائے گا، ٹیکنیکل تعلیم دی جائیگی جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے نظام کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جاسکتی، سارے بڑے بڑے ڈاکو صرف ایک چیز مانگ رہے ہیں کہ عمران خان ان کو این آر او دیدے۔

افغان تنازع کا حل ایسے سیاسی عمل میں ہے جس کی قیادت افغان خود کریں، وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو وہ چاہ رہے ہیں جو ہمیشہ پاکستان میں ہوا، آج بھی پاکستان کی جیلوں میں صرف غریب لوگ ہوتے ہیں، ہمارا انصاف کا نظام طاقتور ڈاکوؤں کو نہیں پکڑ سکتا، ہم اپنے ملک کےمستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں، طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس ملک میں انصاف کا نظام ہے، قانون کی بالادستی ہے وہ کامیاب ہے، جس ملک میں انصاف کا نظام نہیں، قانون کی بالا دستی نہیں اس ملک میں غربت ہے، بدقسمتی سے اب تک ہم لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے رہے ہیں، کبھی ہم نے اپنےپاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ اب جو پاکستان بننے جارہا ہے وہ ہاتھ نہیں پھیلائے گا بلکہ غریب ممالک کو قرضے دے گا، ساری مسلمان دنیا کشمیریوں کی طرف دیکھ رہی ہے، اچھا وقت آپ کے سامنے آرہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کرجاؤں گا اور آپ کی آواز اٹھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ بھارت میں تمام اقلیتوں کیلئےخطرہ ہے، آر ایس ایس کا نظریہ بھارت کے لئے بھی خطرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جس جماعت کے لیڈر کا بزنس، جائیدادیں باہر ہوں وہ آپ کیلئے اسٹینڈ نہیں لے سکتا، اگر میرا پیسا باہر ہو جائیدادیں باہر ہوں تو کبھی بھی امریکا کو نہیں بالکل نہیں کہہ سکتا، وہ آپکا لیڈر ہو ہی نہیں سکتا جس کا بزنس، کاروبار اور جائیدادیں ملک سے باہر ہوں۔

Recent Posts

ترکیہ میں افغان تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 325 ملک بدر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکیہ نے حال ہی میں افغان مہاجرین کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن…

4 mins ago

میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

14 mins ago

رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والے سفیان خان جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی کامیابی کے لیے پرعزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی…

21 mins ago

متحدہ عرب امارات اور عراق میں پاکستانیوں کو کیا مسائل درپیش ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی…

33 mins ago

ملتان: علاج کے لیے آئے مریض اسپتال سے ایچ آئی وی کا ’تحفہ‘ لے گئے، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے…

43 mins ago

’اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے مل لیں پلیز‘ ہانیہ عامر کی شاہ رخ خان سے ملنے کے لیے منتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ…

1 hour ago