پاکستانی کرکٹرز کو ورلڈکپ میں اپنی پرفارمنسز پر فخر کرنا چاہیے، ثنا میر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بھی مینز کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پرفارمنس پر فخر کرنا چاہیے۔ آئی سی سی ویب سائٹ پر اپنی تحریر میں ثنا میر نے لکھا کہ جس طرح مینز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پرفارمنسز دی اور وہ ٹیم فائنل کھیلنے سے کتنا قریب تھی، اس پر مجھے فخر ہے۔
انہوں نے لکھا کہ فیلڈنگ میں کچھ خامیاں ہوئیں، کیونکہ انہوں نے بورڈ پر رنز سجائے اور سب نے ہی اپنا حصہ ڈالا۔شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے ثنا میر کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں شاہین کا پہلا اوور بہت ہی عمدہ تھا، یہی ایک لمحہ بن جاتا ہے جب شاہین کے پاس نئی گیند ہوتی ہے۔ ثنا نے کہا کہ شاہین کے سامنے دنیا کے بہترین بلے باز بھی خود کو دباؤ میں محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے مخصوص 11 کھلاڑیوں کےساتھ ہی تمام میچز کھیلنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دیگر منصوبوں پر بھی عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، یا پھر محمد وسیم جونیئر کو ایک لمحے پر ٹیم میں شامل کرلینا چاہیے تھا۔

Recent Posts

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

2 mins ago

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

5 mins ago

بلوچستان میں الیکشن نہیں، جس نے جتنا پیسہ لگایا وہ کامیاب ہو گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…

6 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

9 mins ago

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

12 mins ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

12 mins ago