شاہد آفریدی کی لائن آف کنٹرول پر کھڑے ہو کر پراٹھے کھانے کی ویڈیو وائرل

مظفر نگر(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سے پاک فوج کی حمایت میں کھل کر اظہار کر رہے ہیں جس کے باعث بھارتی عوام انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
Lipa valley LOC🇵🇰 pic.twitter.com/gDgajzNzo5
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 18, 2025
گزشتہ روز جب ایک تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور شاہد آفریدی کی گرمجوشی سے ملنے کی ویڈیو سامنے آئی تو پاکستانی عوام خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئی جس انداز میں شاہد آفریدی نے آرمی چیف کا بوسہ لیا ، یہ دیکھ کر تمام پاکستانیوں نے ویڈیو کو خوب انجوائے کیا جبکہ بھارتی عوام غصے میں آپے سے باہر ہو گئی۔ اب ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر میں کھڑے ہو کر پراٹھے کھا رہے ہیں ۔ یہ ویڈیو دیکھ کر پاکستانی عوام شاہد آفریدی کی حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت کو سلام کر رہی ہے ۔