گندم کی فراہمی بند، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) فلورملزایسوسی ایشن نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 15 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا، محکمہ خوراک نے فلورملز کو گندم کی فراہمی بند کردی، جنوبی پنجاب سے گندم خریدنے سے ایک تھیلے پر85 روپے کا اضافہ ہو جائیگا، محکمہ خوراک گندم کی سپلائی بحال کرے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلورملز ایسوسی ایشن نے گندم کی سپلائی بند کرنے پر راولپنڈی اوراسلام آباد میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ پیر سے جڑواں شہروں میں مکمل ہڑتال ہوگی، جبکہ منگل سے ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک

نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی بند کر دی، محکمہ خوراک نے جنوبی پنجاب سے گندم خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ لیکن فلورملز ایسوسی ایشن نے جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔کیونکہ جنوبی پنجاب سے گندم خریدنے سے ایک تھیلے پر85 روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔ اس سے قبل 08 اکتوبر کو فلورملزمالکان نے حکومت کو ہڑتال کیلئے 48 گھنٹوں? کا الٹی میٹم دیا تھا، فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہرحنیف نے کہا کہ گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے سے ا?ٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے، پیر تک اگر گندم کا مطلوبہ کوٹہ جاری نہ کیا تو منگل سے ہڑتال شروع کردیں گے، حکومت 20 کلو ا?ٹے کے تھیلے کی قیمت کا دوبارہ تعین کرے۔فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہرحنیف نے گندم کی اجرائی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ آٹے کا بحران ختم کرنے کیلئے دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹا اٹھانے کی شرط کو ختم کرے، گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کے کوٹے سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو فلور ملز سرکاری کوٹے سے گندم اٹھائے گی اور نہ ہی کوئی معاہدے کرے گی۔ پیر تک اگر گندم کا مطلوبہ کوٹہ جاری نہ کیا تو منگل سے ہڑتال شروع کردیں گے۔

Recent Posts

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

36 mins ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

39 mins ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

50 mins ago

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

2 hours ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

2 hours ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

2 hours ago