ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلزٹیکس کی شرح کم کرکے1.43 فیصد کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلزٹیکس کی شرح کم کرکے1.43 فیصد کردی، پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح8.27 فیصد تھی، سیلزٹیکس میں کمی کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں پر نہیں پڑےگا۔ نجی ٹی وی دنیا کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیٹرول پر سیلزٹیکس کی شرح کم کرکے1.43 فیصد کردی ہے، پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس کی شرح17 فیصد ہوتی ہے لیکن موجودہ شرح 8.27 فیصد تھی، حکومت نے عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے اور قیمتوں میں اضافے کو محدود کرنے کیلئے پٹرول پر سیلزٹیکس کی شرح کم کی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلزٹیکس کی شرح6.75 فیصد عائد کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل پر6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر0.20 فیصد عائد کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا موجودہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے6 نومبر کو تیل کی قیمتوں کا تعین 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی، اب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

جس پر اگر حکومت چاہے تو تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیکن اگر حکومت لیوی ٹیکس کو ختم یا مزید کم کردے تو صارفین کو پٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا ہے۔ حکومت اس وقت پٹرول پر9.62 روپے اور ڈیزل پر9.14 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس وصول کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں میں ردوبدل کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے اور تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔
نیوز ایجنسی کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 8.27 فیصد تھی جسے کم کرکے 1.43 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 10.32 فیصد سے 6.75 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل پر جی اسی ٹی کی شرح 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار رہے گی۔ پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق 5 نومبر سے ہوچکا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے تک جا پہنچی۔ علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے جبکہ ایل ڈی او کی قیمت 114 روپے 7 پیسے ہوگئی۔حکومت کی جانب سے 5 نومبر سے ایک طرف سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی لیکن دوسری طرف پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا اور اسے 5 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔

Recent Posts

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

16 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

22 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

41 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

50 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

52 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

1 hour ago