ہم 3 سال سے وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں مگر یہ نہیں نبھا رہے، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ کی سینیٹرل کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی سربراہی میں کل شام طلب کر لیا گیا . پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کل جاری کیا جائے گا .

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تین سال سے اللہ کے فضل سے ہم انہیں وفاق اور صوبے میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ہم ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں یہ نہیں نبھا رہے، پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے . جنرل سیکرٹری پنجاب سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے، کیا یہ بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی، حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیا پھر بھی انہیں سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے اللہ کے فضل انہیں کامیابی کے ساتھ نکالا . . .

متعلقہ خبریں