مجھ سے زیادہ کوئی افسردہ نہیں، کیچ ڈراپ کرنے کے بعد حسن علی کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں حسن علی نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کر دیا تھا، جس کے بعد میتھیو ویڈ نے اگلی تین گیندوں پر لگاتار چھکے مار کر آسٹریلیا کو فتح دلا دی تھی، جس کے بعد اکثریت نے حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا، اس حسن علی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلا ردعمل سامنے آ گیا ہے، انہوں نے سب سے پہلے ایک شعر لکھا کہ میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار۔۔میرے محبوب وطن تُجھ

پہ اگر جاں ہو نثار۔۔میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن۔۔اے میرے پیارے وطن۔ اس کے بعد انہوں نے لکھا کہ میں جانتا ہوں آپ سب میری پرفارمنس سے مایوس ہیں، مجھ سے زیادہ کوئی افسردہ نہیں ہے۔حسن علی نے لکھا کہ آپ سب سے درخواست ہے مجھ سے ناامید مت ہوں، میں پاکستان کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں، اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے زیاہ محنت کروں گا۔اس موقع پر انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حق میں ٹویٹ اور مسیج کیے، حسن علی کا کہنا تھا کہ میں ان کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔ قومی کرکٹر حسن علی کے والد نے کہا ہے کہ میرا بیٹا کل بھی ہیرو تھا اور ایج بھی ہیرو ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے والد عبدالعزیز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے اور وہ تمام کے تمام گیارہ کھلاڑی میرے بیٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ہیرو ہیں اور یہ ایئندہ بھی ہیرو ہی رہیں گے۔ قومی کھلاڑیوں نے بھارت کو شکست دی تو ہیرو تھے، نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی تو ہیرو تھے اور تمام 5 میچ جیتے تو بھی ہیرو تھے۔ عبدالعزیز نے کہا کہ تمام کھلاڑی دل چھوٹا نہ کریں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور انشااللہ یہ ہیرو بن کر اوپر آئیں گے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی ساتھی کرکٹر حسن علی کی حمایت میں ای گئے،کہتے ہیں کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، حسن علی پاکستان کا سٹار ہے اور وہ سب اس کے ساتھ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں آصف علی نے کہا کہ مشکل وقت سب پر ایتا ہے، وہ بھی انسان ہیں۔ سب سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ آصف علی نے حسن علی کی حمایت میں ہیش ٹیگ weStandWithHassnAli بھی استعمال کیا۔آصف علی کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین بھی اس کی حمایت کر رہے ہیں اور حسن علی کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔قومی باؤلر بالر حسن علی کی بھارتی نژاد اہلیہ سامعہ ایرزو نے آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد خود کو ملنے والی دھمکیوں کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔سامعہ ایرزو نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔سامعہ ایرزو نے واضح کیا کہ نہ تو ان کے شوہر حسن علی کو دھمکیاں ملیں اور نہ ہی انہیں اور ان کی بچی کو پاکستانی کرکٹ شائقین نے دھمکیاں دی ہیں۔ کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹس کی گئیں کہ حسن علی اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سامعہ ایرزو نے واضح کیا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو کسی طرح کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی، البتہ بہت سارے کرکٹ شائقین نے ان کی حمایت کی اور ان کا ساتھ دیا۔کرکٹر کی اہلیہ نے لوگوں کو بتایا کہ ٹوئٹر پر ان کا کوئی اکاوینٹ نہیں اور ان کے نام سے بنے کسی بھی ٹوئٹر ہینڈل پر یقین نہ کیا جائے اور اگر ایسا کوئی اکاوینٹ نظر ای رہا ہے تو اسے رپورٹ کیا جائے۔ اس سے قبل سامعہ ایرزو کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے ان سے تحفظ کی اپیل کی گئی تھی۔مذکورہ جعلی ٹوئٹر اکاوینٹ کے پروفائل پر کرکٹر کی اہلیہ کی تصویر استعمال کی گئی تھی جب کہ تعارف میں بھی حسن علی کا ذکر کیا گیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago