دبئی (قدرت روزنامہ)چیف ایگزیکٹو آئی سی سی جیوف الارڈس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے درمیان کچھ تناؤ ہے جس کے باعث فوری سیریز ہونا ممکن نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی دو طرفہ کرکٹ کی طرح اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ متفق ہوتے ہیں تو آپس میں سیریز کھیلتے ہیں اور اگر رضا مندی نہیں ہوتی تو سیریز بھی نہیں ہوتی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت سیریز کو لے کر حالات میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔چیف ایگزیکٹیو جیوف الارڈس سے جب یہ یہ سوال
پوچھا گیا کہ کیا آئی سی سی مستقبل میں پاک بھارت دو طرفہ سیریز کو کرانے میں کسی طرح کا کردار نبھائے گا؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز میں ہمارا کردار نہیں رہے گا،ظاہر دونوں ٹیمیں جب کھیلتی ہیں تو ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے لیکن دونوں بورڈز کے درمیان کچھ تناؤ ہے، جس کے باعث ہم فوری طور پر سیریز ہونا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی دو طرفہ کرکٹ کی طرح اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ متفق ہوتے ہیں تو آپس میں سیریز کھیلتے ہیں اور اگر رضا مندی نہیں ہوتی تو سیریز بھی نہیں ہوتی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت سیریز کو لے کر حالات میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…