آؤٹ سٹینڈنگ رضوان کی وجہ سے بابراعظم بھی اچھا کھیلتا ہے: ہربھجن سنگھ

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیم کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچز پر تبصرہ کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف بہت اچھا سکور کیا تھا اور پاکستان میچ جیت سکتا تھا لیکن شاید اس کے فیصلوں میں کہیں تھوڑی غلطی ہو گئی اور پاکستان اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے میچ آسٹریلیا جیت گیا۔
قومی ٹیم کے اوپنرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف بابراعظم اور محمد رضوان نے اپنی ٹیم کو بڑا تگڑا سٹارٹ فراہم کیا، دونوں بہت ہی شاندار ہیں لیکن بدقسمتی سے بابراعظم 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تاہم رضوان نے پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی شاندار بلے بازی کی۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی ہی وجہ سے بابراعظم کھل کر کھیل پاتے ہیں، رضوان کے باعث بابر کو ٹائم ملتا ہے جس کی وجہ سے وہ بعد میں کھل کر کھیلتے ہیں، رضوان سٹرائیک کو روٹیٹ کرکے بابر کے کندھوں سے بہت سارا پریشر ہٹا دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بابر ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بہت کامیاب ہیں کیونکہ ان کے سامنے جو بلے باز کھیل رہا ہے وہ بہت تگڑا ہے۔

محمد رضوان کو کریڈٹ دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس کلینڈر ایئر میں 1000 رنز بنا لیے ہیں، وہ خود کو کمال کے اوپنر کے طور پر سامنے لائے ہیں اور اتنے رنز بنانا قابل تعریف ہے، ویلڈن رضوان۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago