فضائی آلودگی میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر سر فہرست آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ہوا کو ان دنوں سموگ نے گھیرا ہوا ہے جس کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں پنجاب کے سب سے بڑے شہر میں آلودگی 343 پوائنٹس کی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے ، شہریوں کو زہریلی دھند کی وجہ سے آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی گلبرگ کے علاقہ میں 446 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی ، 430 اے کیو آئی کے ساتھ ٹاون شپ دوسرے اور 413 پوائنٹس کے ساتھ بحریہ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ جامعہ پنجاب میں آلودگی 409 اور انارکلی بازار میں 404 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے اسموگ کے باعث کارروائیاں تیز کر دی ہیں جہاں 30 دنوں میں 48 صنعتی یونٹ اور 13 بھٹے سیل کیے گئے ، اسی طرح محکمہ ماحولیات کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ مل کر آلودگی کا باعث بننے والی 3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے ۔

فضائی آلودگی کا باعث بننے والوں کے خلاف پنجاب حکومت نے 2 کروڑ کے جرمانے کردیے‘ 800 سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 100 زائد افراد کو حوالات کی سیر کرنا پڑ گئی ، جوڈیشل واٹراینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے 2 نومبر تک بھٹوں کو 1 کروڑ 68 لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے ، 3 ہزار 165 بھٹوں کی چیکنگ کے دوران 615 ایف آئی آر درج ہوئیں اور 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ، 224 بھٹے سیل کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسموگ کا باعث بننے والی 4 ہزار 864 وہیکلز کو 26 لاکھ 74 ہزار سے زائد کے جرمانے کیے گئے ، پنجاب بھر میں کمیشن نے 100 انڈسٹریل یونٹس کو سیل ، 177 کیخلاف ایف آئی آر اور 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ، اس دوران صرف لاہور میں 27 انڈسٹریل یونٹس کو سیل کیا گیا ، 2 ہزار 84 گاڑیوں کی انسپکشن کے دوران 567 کو چالان کیا گیا جب کہ 6 لاکھ 53 ہزار سے زائد جرمانہ بھی کیا گیا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ بھائی کو درانتی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے سگے بھائی…

11 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

16 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

22 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

42 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

50 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

1 hour ago