آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا، کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نوازشریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں :وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے میں نوازشریف کی مشاورت شامل ہے۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر بحال ہو گیا،پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہو گیا، پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر بھارت کی بھرپور مدد کررہے تھے،جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی بھرپور مدد کی،سرینگر، دیگر مقامات پر اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ دونوں ممالک کے ایڈوائزرز نیوٹرل مقام پر بات چیت کریں گے،بات چیت میں پاکستان کی طرف سے 4اہم نکات شامل ہوں گے،بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پربات ہوگی،