صوبہ پنجاب میں گندم اور چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب میں گندم اور چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ جیو نیوز کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی فراہمی روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے تک پھیل سکتا ہے ، چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلے کی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی ، اس لیے جنوبی پنجاب سے گندم نہیں اٹھائیں گے ، پیر کو راولپنڈی اسلام آباد اور منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کریں گے ۔
اس حوالے سے ترجمان محکمہ خوراک پنجاب نے کہا ہے کہ دوسرے اضلاع سے گندم نہ اٹھانے کو بحران قرار نہیں دیا جا سکتا ، صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں ، یہ چند مل مالکان ناجائز مطالبات منوانے کے لیے بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔

دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح اضافے کے بعد 15.21 فیصد تک پہنچ گئی، آٹا، چینی، گھی، تیل قیمت سمیت 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، صرف تین اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.67 فیصد اضافہ ہوا، جس کے باعث مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی ہے ، ایک ہفتے کے دوران 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2489 تک پہنچ گئی، گھی کی قیمت میں10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ، اسی طرح ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

1 min ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

10 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

16 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

31 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

36 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

43 mins ago