کراچی: لانڈھی جیل میں 4 سال سے قید 20 بھارتی ماہی گیر رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور بغیر اجازت مچھلیوں کا شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کیئے گئے 20 بھارتی ماہی گیروں کو آج کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کر دیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ کے جاری کردہ احکامات کے بعد ان ماہی گیروں کی گرفتاری کے 4 سال بعد رہائی عمل میں آئی ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، قیدیوں کو جذبۂ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کو لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا ہے، قیدیوں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کر رہی ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ نے بتایا کہ ان ماہی گیروں کی کراچی سے ٹرین کے ذریعے لاہور روانگی کا شیڈول ہے، جہاں سے بس کے ذریعے انہیں واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا۔
جیل حکام کے مطابق واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام پیر کو ان ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کریں گے۔جیل حکام نے مزید بتایا ہے کہ رہا کیئے گئے ان تمام قیدیوں کی سزائیں پوری ہو چکی ہیں۔
جیل حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ لانڈھی جیل میں ابھی بھی 588 بھارتی قیدی موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر ماہی گیر ہیں، جیل میں موجود قیدیوں کی تمام قانونی کارروائی پوری ہو چکی ہے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

7 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

21 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

33 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

45 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

58 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago