احساس راشن پروگرام کے لیے 4 کروڑ درخواستیں جمع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف حکومت کے منصوبے احساس راشن پروگرام کے لیے 4 کروڑ افراد نے درخواستیں جمع کروا دیں . تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی جس کے لیے احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے اور اب تک احساس راشن پروگرام میں 40 ملین لوگوں نے درخواستیں جمع کروادی ہیں اور مجموعی طور پر 1 ملین افراد کامیابی سے اس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں .

قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ غریب و مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے تاریخی سبسڈی پروگرام "احساس راشن" کا اجراء کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے جنہیں آٹا، دالوں اور گھی اور کھانے کے تیل کی خریداری پر ماہانہ سبسڈی کی مد میں 1000روپے ریلیف فراہم کیا جائے گا . واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر براہ راست قوم سے خطاب کرتے ہوئے سبسڈی پروگرام کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں 50 اور پاکستان میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ترکی میں مہنگائی 19 فیصد اور کرنسی 35 فیصد نیچے گری ہے ، چین کی مہنگائی 26 سال میں سب سے زیادہ اوپر گئی ہے، جرمنی میں مہنگائی ہوئی، گیس پر آجائیں، امریکا اور یورپ میں گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں، پاکستان میں تیل کی قیمت 33 اور عالمی سطح پر 100 فیصد بڑھی ہے، ہمسایہ ممالک کو دیکھ لیں، ہندوستان میں تیل کی قیمت اڑھائی سو، بنگلادیش 200 روپے، پاکستان 138روپے ہے، ہم نے عوام پر بوجھ نہیں ڈالا لیوی کو کم کیا . انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنا پیٹ کاٹا اور لوگوں کو مہنگائی کے بوجھ سے بچایا . پاکستان دنیا میں پٹرول میں سستا ملک ہے، آج کہہ رہا ہوں ہمیں پٹرول کی قیمت تھوڑی سی بڑھانا پڑے گی، کیوں اگر قیمت نہ بڑھائی تو خسارہ مزید بڑھ جائے گا، امریکا، یورپ، جرمنی ترکی چین میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، سردیوں کے بعد قیمتیں نیچے آجائیں گی ، دالیں، گھی، تیل ہمیں امپوررٹ کرنا پڑتا ہے،حکومت نے مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک پروگرام تیار کیا ہے، پیکج سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے، اس پیکج کا اثر 13کروڑ پاکستانیوں پر پڑے گا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں 120ارب کا پیکج دے رہی ہیں، گھی، آٹا اور دال پر30فیصد سبسڈی دے رہے ہیں،یہ سبسڈی اگلے 6مہینے کیلئے ہوگی تاکہ مشکل وقت نکل جائے . . .

متعلقہ خبریں