احساس راشن پروگرام کے لیے 4 کروڑ درخواستیں جمع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف حکومت کے منصوبے احساس راشن پروگرام کے لیے 4 کروڑ افراد نے درخواستیں جمع کروا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور ماہانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی ہر خاندان کو دی جائے گی جس کے لیے احساس راشن پروگرام کامیابی سے شروع ہو چکا ہے اور اب تک احساس راشن پروگرام میں 40 ملین لوگوں نے درخواستیں جمع کروادی ہیں اور مجموعی طور پر 1 ملین افراد کامیابی سے اس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔
قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ غریب و مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے تاریخی سبسڈی پروگرام “احساس راشن” کا اجراء کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے جنہیں آٹا، دالوں اور گھی اور کھانے کے تیل کی خریداری پر ماہانہ سبسڈی کی مد میں 1000روپے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر براہ راست قوم سے خطاب کرتے ہوئے سبسڈی پروگرام کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں 50 اور پاکستان میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ترکی میں مہنگائی 19 فیصد اور کرنسی 35 فیصد نیچے گری ہے ، چین کی مہنگائی 26 سال میں سب سے زیادہ اوپر گئی ہے، جرمنی میں مہنگائی ہوئی، گیس پر آجائیں، امریکا اور یورپ میں گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں، پاکستان میں تیل کی قیمت 33 اور عالمی سطح پر 100 فیصد بڑھی ہے، ہمسایہ ممالک کو دیکھ لیں، ہندوستان میں تیل کی قیمت اڑھائی سو، بنگلادیش 200 روپے، پاکستان 138روپے ہے، ہم نے عوام پر بوجھ نہیں ڈالا لیوی کو کم کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنا پیٹ کاٹا اور لوگوں کو مہنگائی کے بوجھ سے بچایا۔ پاکستان دنیا میں پٹرول میں سستا ملک ہے، آج کہہ رہا ہوں ہمیں پٹرول کی قیمت تھوڑی سی بڑھانا پڑے گی، کیوں اگر قیمت نہ بڑھائی تو خسارہ مزید بڑھ جائے گا، امریکا، یورپ، جرمنی ترکی چین میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، سردیوں کے بعد قیمتیں نیچے آجائیں گی ، دالیں، گھی، تیل ہمیں امپوررٹ کرنا پڑتا ہے،حکومت نے مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک پروگرام تیار کیا ہے، پیکج سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے، اس پیکج کا اثر 13کروڑ پاکستانیوں پر پڑے گا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں 120ارب کا پیکج دے رہی ہیں، گھی، آٹا اور دال پر30فیصد سبسڈی دے رہے ہیں،یہ سبسڈی اگلے 6مہینے کیلئے ہوگی تاکہ مشکل وقت نکل جائے۔

Recent Posts

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

3 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

10 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

25 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

29 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

36 mins ago

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا…

46 mins ago