بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، خرم دستگیر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ خضدارواقعہ ناقابل برداشت ہے،بچوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا، بھارت شکست کابدلہ ہماری مغربی سرحدسےلینےکی کوشش کررہاہے، بھارت یہ کام پہلےبھی کررہاتھا، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو بھی سپورٹ کررہاہے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا ہے کہ خرم دستگیر کا کہناتھا کہ ہمیں بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، ہم بیٹھ کر بھارت کی اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، ہم دنیا میں بھارت کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں، افغان حکومت کہتی ہے دہشتگرد اُن کی زمین پر ہیں لیکن اُن کا کنٹرول نہیں، افغانستان کی حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر نہیں آئی، اسحاق ڈار نے کہا تھا سنجیدگی نظرآرہی ہے،اللہ کرے سنجیدگی ہو، پاکستان اور افغانستان کا تعلق دوستانہ نہیں ہے ۔
سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعہ اندوہناک ہے،بچوں پر حملہ قبول نہیں ہے ، ہمیں تعمیری طریقے سے دہشتگردی کے مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں آرمی چیف کا جو کردار ہے،ان کیلئے فیلڈ مارشل کا اعزاز حق بجانب ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ملک میں مصنوعی نظام ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کا بیان نہیں دیکھا، جوبانی پی ٹی آئی کامؤقف ہے وہی ہماری پارٹی کا مؤقف ہے، جھوٹ پرمبنی نظام قائم ہے،کابینہ کوئی فیصلہ کرتی ہےتوتوثیق نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی نےکہا مفاہمت ہونا ملک کی ضرورت ہے۔