سرگودھا‘13 ایکڑ اراضی کی خاطر چچا نے نوجوان بھتیجے کو قتل کروا دیا اور خود مقدمہ قتل کا مدعی بن گیا

سرگودھا(قدرت روزنامہ) سرگودھامیں 13 ایکڑ اراضی کی خاطر چچا نے نوجوان بھتیجے کو قتل کروا دیا اور خود مقدمہ قتل کا مدعی بن گیا پولیس نے اصل حقائق کے انکشافات پر ملزم اور اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا اور چالان مکمل کرنے میں مصروف ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں کے گاؤں کوٹ کمبوہ میں 2 ماہ قبل نوجوان خالد سیف اللہ نامی کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
جس کا مقدمہ مقتول کے چچا نے مخالفین کے خلاف درج کروا دیا۔تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا تو حقائق سامنے آئے۔ابتدائی طور پر بتایا جا رہا کہ 13 ایکڑ زمین کی خاطر چچا نے اکلوتے یتیم بھتیجے خالد سیف اللہ کو اجرتی قاتلوں سے قتل کروایا اور بعد میں خود ہی مقدمہ قتل کا مدعی بن کر پولیس کے ہمراہ خالد سیف اللہ خان کے قاتلوں کو تلاش کرتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے چچا کرم داد نے انتہائی چالاکی سے اپنے بھتیجے خالد سیف اللہ خان کے قتل کا مقدمہ اپنے مخالفین کے خلاف درج کروا کر پولیس سے ان کو گرفتار کروایا اور کہا کہ انہوں نے ہی میرے بھتیجے کو قتل کیا ہے۔لیکن پولیس تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ خالد سیف اللہ کا قاتل تو اس کا اپنا چچا ہے جس نے 6 لاکھ روپے کے عوض محض 13 ایکڑ اراضی کی خاطراجرتی قاتلوں کے ذریعے بھتیجے کو قتل کروایا۔
پولیس نے مشکوک صورتحال کو بھانپتے ہوئے مدعی مقدمہ مقتول کے چچا کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا تو تمام حقائق سامنیآ گئے۔ پولیس نے مرکزی ملزم کی نشاندہی پر3 اجرتی قاتلوں کو بھی گرفتار کر لیا اور پولیس نے بتایا کہ سیف اللہ خان کے قتل کے مقدمہ کا چالان جلد عدالت کو بھیج دیا جائے گا-

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

5 mins ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

20 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

36 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

41 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

50 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

59 mins ago