الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سارا کا سارا بل حکومت کی کس اتحادی جماعت نے بنایا؟فواد چوہدری کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم پاکستان کا بنایا ہوا ہے . نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے بھی اسے منظور کیا .

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس بل کو ایم کیو ایم کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیاجبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور پر کام آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے کیا . پی ڈی ایم سربراہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حیثیت کیا ہے، انہوں نے ہمیشہ مانگے تانگے کی سیاست کی ہے، اُن کے پلان اے، بی اور سی ناکام ہوگئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں