الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سارا کا سارا بل حکومت کی کس اتحادی جماعت نے بنایا؟فواد چوہدری کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم پاکستان کا بنایا ہوا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے بھی اسے منظور کیا۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس بل کو ایم کیو ایم کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیاجبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور پر کام آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے کیا۔پی ڈی

ایم سربراہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حیثیت کیا ہے، انہوں نے ہمیشہ مانگے تانگے کی سیاست کی ہے، اُن کے پلان اے، بی اور سی ناکام ہوگئے ہیں۔

Recent Posts

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

5 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

21 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

26 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

35 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

44 mins ago

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

58 mins ago