انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر رواں ماہ خام تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں، جو جنوری 2021 میں 51 ڈالر فی بیرل تھیں . وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ رواں برس کے دوران عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے . اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جنوری 2021 میں پٹرول کی قیمت 106 روپے فی لٹر تھی جو رواں ماہ 118 روپے 9 پیسے فی لٹر ہوچکی ہے . فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جنوری سے جولائی تک پٹرول کی قیمت میں 11 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ حکومت نےتیل کی بڑھتی قیمتوں کا عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس میں کمی کی . وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پٹرول پر لیوی کم کرتے ہوئے اسے صفر تک لے آئی جبکہ یہ 30 روپے فی لٹر تک لگ سکتی ہے . اُن کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم لیوی دسمبر 2020 کی سطح تک رکھتے تو 200 ارب روپے اضافی حاصل سکتے تھے . . .
(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ سے کہا ہے کہ ہم پٹرول پر ن لیگ حکومت کے مقابلے میں آدھا ٹیکس لے رہے ہیں .
اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے آخری 6 ماہ میں پٹرول پر اوسط ٹیکس ساڑھے 22 روپے تھا ہم ساڑھے 11 روپے لے رہے ہیں .
متعلقہ خبریں