(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ سے کہا ہے کہ ہم پٹرول پر ن لیگ حکومت کے مقابلے میں آدھا ٹیکس لے رہے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے آخری 6 ماہ میں پٹرول پر اوسط ٹیکس ساڑھے 22 روپے تھا ہم ساڑھے 11 روپے لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر رواں ماہ خام تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں، جو جنوری 2021 میں 51 ڈالر فی بیرل تھیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ رواں برس کے دوران عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جنوری 2021 میں پٹرول کی قیمت 106 روپے فی لٹر تھی جو رواں ماہ 118 روپے 9 پیسے فی لٹر ہوچکی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جنوری سے جولائی تک پٹرول کی قیمت میں 11 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نےتیل کی بڑھتی قیمتوں کا عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکس میں کمی کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پٹرول پر لیوی کم کرتے ہوئے اسے صفر تک لے آئی جبکہ یہ 30 روپے فی لٹر تک لگ سکتی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم لیوی دسمبر 2020 کی سطح تک رکھتے تو 200 ارب روپے اضافی حاصل سکتے تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…