اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب سے مالی امداد مل جائے گی، سعودی عرب نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 3 ارب ڈالرز رکھوائے گا اور یہ چند دنوں میں ہو جائے گا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معاشی ماہرین نے بتایا ہے کہ بچت نہ ہونے اور تجارتی عدم توازن کی وجہ سے معیشت پیچھے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے فوڈ سپلائی متاثر ہوئی اس لیے قیمتیں بڑھ گئیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے جس طرح کورونا کی وباء کو ہینڈل کیا پوری دنیا نے اس کی داد دی۔شوکت ترین کا کہنا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو حکومت کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ہمیں ایسی ترقی چاہیئے جو 5 سال نہیں 20 سال کے لیے ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں زراعت کو نظر انداز کیا گیا، ہم نے توجہ دی اور بمپر فصلیں ہو رہی ہیں، 40 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کا بلا سود قرضہ دیں گے۔مشیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے، جیسے گنجائش ہو گی اور سہولتیں دیں گے، 40 لاکھ گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت متاثر ہوئی، آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے، تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے ریونیو بڑھانے پر زور دیا ہے، انڈسٹریل ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، 13 کروڑ افراد کے لیے آٹے، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت کا پیکیج دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی عالمی معاملہ ہے، پاکستانیوں کی قوتِ خرید کم ہے، آئی ایم ایف کے معاہدے پر خوش خبری جلد سنیں گے۔وزیرِ اعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، ہر سال 15 سے 20 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے، ہمیں پائیدار ترقی کی ضرورت ہے۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…