سرکاری ملازمین ہو جائیں تیار ،اہم خبر آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران کے لیے ہر کیلنڈر سال میں سالانہ طبی معائنہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ “گائیڈ ٹو پرفارمنس ایولوشن میں اہم ترامیم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق:طبی معائنے کا مقصد افسران کی صحت کی صورتحال، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنانا ہے۔تمام افسران کی میڈیکل رپورٹس ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا مستقل حصہ ہوں گی۔35 سال سے کم اور زیادہ عمر کے افسران کے لیے الگ الگ پروفارما جاری کیے گئے ہیں۔معائنہ صرف سرکاری ہسپتالوں کے مجاز میڈیکل افسران سے کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بیرون ملک تعینات افسران کا معائنہ ان کے متعلقہ اسٹیشنز پر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق:سالانہ میڈیکل رپورٹس 31 مارچ تک متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹرز کو جمع کرانی ہوں گی۔تمام ادارے 30 اپریل تک معائنے کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کریں گے۔کسی افسر کی مکمل نااہلی کی صورت میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔یہ فیصلہ سرکاری نظام میں شفافیت، ذمہ داری اور صحت مند افرادی قوت کے فروغ کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔