افغانستان میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک تمام دھڑے آپس میں نہ مل بیٹھیں۔ فودا چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک تمام دھڑے آپس میں نہ مل بیٹھیں، افغانستان میں امن ہوگا تو پورے خطے کی معیشت تبدیل ہوگی، پاکستان افغانستان کے اندر مداخلت نہیں امن کے لئے کردار ادا کر رہا ہے . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام کی فلاح و بہبود کی جانب توجہ دی، پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے اس بجٹ میں 54 ارب روپے رکھے گئے ہیں .

انہوں نے کہا کہ سوaویت یونین نے جب کابل پر حملہ کیا، ہم سے پوچھ کر نہیں کیا لیکن بعد میں سوویت یونین کابل سے واپس چلاگیااور سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا گیا . اس کے بعد اسامہ بن لادن کا معاملہ ہوا اس کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈال دیا گیا . ہم نے افغانستان کے عوام کو اپنا بھائی سمجھا، 50 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو ہم نے سنبھالا، افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں تعلیم حاصل کی اور انجینئر، ڈاکٹر اور کھلاڑی بنے . افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان نے بنائی . . .

متعلقہ خبریں