سابق کپتان نے بتایا کہ وہاں بات چیت کے دوران باب وولمر نے پوچھا کہ مسلمان ہونیکا کیا طریقہ ہے جس پر ہم نے انہیں بتایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اس کے رسول ؐ پر ایمان لانا، پاک ہونا اور کلمہ پڑھنا پڑتا ہے . باب وولمر نے پوچھا کہ کون سا کلمہ پڑھنا پڑتا ہی جس پر مشتاق احمد نے بتایا کہ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ پڑھتے ہیں، تو جس وقت مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے کہا کہ آہستہ پڑھو، میں نے بھی پیچھے پڑھنا ہے، جس پر مشتاق احمد نے کلمہ آرام آرام سے پڑھا اور باب وولمر نے بھی ان کے پیچھے کلمہ دہرایا . انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کرے، میرا گمان ہے کہ وہ اس چیز پر مسلمان ہو جائیں‘ لیکن اس حوالے سے مزید وضاحت علمائے کرام ہی کر سکتے ہیں . مزید تفصیل بتاتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وقت باب وولمر ہم سے گفتگو کر رہے تھے اس وقت وہ پاک نہیں تھے اور وہ ہم سے اسلام کے حوالے سے معلومات لے رہے تھے لیکن میڈیا نے جوش خطابت میں اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا کہ انضمام الحق نے باب وولمر کو بھی مسلمان کر دیا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کے مسلمان ہونے سے متعلق وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے ان کے پیچھے کلمہ پڑھا . اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا پچھلے دنوں ایک یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا جہاں مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کے ساتھ باب وولمر تھے تو آپ نے انہیں مسلمان نہیں کیا ،انضمام الحق کا کہنا تھا اس سوال پر میں نے انہیں ایک واقعہ سنایا تھا کہ ہم ویسٹ انڈیز میں تھے اور ہم نے وہاں جو آخری میچ کھیلا تھا اسی کی پریکٹس میں مصروف تھے، گرمی زیادہ تھی تو میں مشتاق احمد اور باب وولمر ایک ٹینٹ میں کھڑے تھے .
متعلقہ خبریں