مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے ان کے پیچھے کلمہ دہرایا: انضام الحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کے مسلمان ہونے سے متعلق وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے ان کے پیچھے کلمہ پڑھا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا پچھلے دنوں ایک یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا جہاں مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کے ساتھ باب وولمر تھے تو آپ نے انہیں مسلمان نہیں کیا ،انضمام الحق کا کہنا تھا اس سوال پر میں نے انہیں ایک واقعہ سنایا تھا کہ ہم ویسٹ انڈیز میں تھے اور ہم نے وہاں جو آخری میچ کھیلا تھا اسی کی پریکٹس میں مصروف تھے، گرمی زیادہ تھی تو میں مشتاق احمد اور باب وولمر ایک ٹینٹ میں کھڑے تھے۔

سابق کپتان نے بتایا کہ وہاں بات چیت کے دوران باب وولمر نے پوچھا کہ مسلمان ہونیکا کیا طریقہ ہے جس پر ہم نے انہیں بتایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اس کے رسول ؐ پر ایمان لانا، پاک ہونا اور کلمہ پڑھنا پڑتا ہے۔ باب وولمر نے پوچھا کہ کون سا کلمہ پڑھنا پڑتا ہی جس پر مشتاق احمد نے بتایا کہ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ پڑھتے ہیں، تو جس وقت مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے کہا کہ آہستہ پڑھو، میں نے بھی پیچھے پڑھنا ہے، جس پر مشتاق احمد نے کلمہ آرام آرام سے پڑھا اور باب وولمر نے بھی ان کے پیچھے کلمہ دہرایا۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کرے، میرا گمان ہے کہ وہ اس چیز پر مسلمان ہو جائیں‘ لیکن اس حوالے سے مزید وضاحت علمائے کرام ہی کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیل بتاتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وقت باب وولمر ہم سے گفتگو کر رہے تھے اس وقت وہ پاک نہیں تھے اور وہ ہم سے اسلام کے حوالے سے معلومات لے رہے تھے لیکن میڈیا نے جوش خطابت میں اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا کہ انضمام الحق نے باب وولمر کو بھی مسلمان کر دیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

6 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago