دبئی(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 173 رنز کا ٹارگٹ دے دیا، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے کیا، مچل 11 رنز بنانے کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور 76 ہوا تو مارٹن گپٹل 28 کے سکور پر زمپا کی گیند پر سٹوئنز کے ہاتھوں کیچ
آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کی گری انہوں نے 18 رنز بنائے اور وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 48 گیندوں پر 85 رنز بنائے ان کی اننگ میں تین چھکے اور دس چوکے شامل تھے، انہیں بھی ہیزل ووڈ نے آؤٹ کیا۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 172 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے تین جبکہ زمپا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔، نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کے ہاتھ میں ہے، یاد رہے کہ نیوز ی لینڈ ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو 5وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ورلڈ کپ کا فاتح ہوا وہ پہلی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرے گا۔یاد رہے کہ بھارت نے 2007،پاکستان نے 2009،انگلینڈ نے 2010،ویسٹ انڈیز 2012 میں پہلا،سری لنکا نے 2014 جبکہ ویسٹ اندیز نے دوسری مرتبہ 2016کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں سے جو بھی جیتا وہ پہلی مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی۔20 کرکٹ ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کریگی۔آئی سی سی مینز ٹی۔20 کرکٹ ورلڈکپ 2021 کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر 12 سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔
سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…
چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…